فیصل آباد سے آزاد امیدوار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

فیصل آباد: قومی و صوبائی اسمبلی سے آزاد امیدور محمد احمد مغل نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اور صوبائی حلقے پی پی 103 سے آزاد امیدور محمد احمد مغل نےمبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کاکہنا ہےکہ احمد مغل کا بیٹوں سے جھگڑا ہوا تھا جس پر انہوں نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کےمطابق احمد مغل پک اپ کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے