بچوں سے جنسی زیادتی کے روکنے سے متعلق سابقہ پارلیمینٹ نے دلچسبی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ اسد عمر

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آصف نذیر کی کتاب “زینب دیکھ رہی ہے “ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے روکنے سے متعلق سابقہ پارلیمینٹ نے دلچسبی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق ایسے قوانین وضع کریں گے جس سے کافی حد تک مسئلے پر قابو پایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بطور ایم این اے اسمبلی میں ”زینب الرٹ بل“ کے نام سے بل اسمبلی کے فلور پر لے گیا تھا۔بل کے مطابق بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسسز میں کافی حدتک قابو پایا جاسکتا تھا۔لیکن راستے میں بہت سی رکاؤٹیں دیکھیں ،پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ملک میں ایسے قوانین وضع کریں گے جن سے معاشرے میں جرائم کا خاتمہ یقینی ہو.

کتاب کے مصنف آصف نذیر نے کہا کہ 4جنوری 2018کو دل سوز زینب بچی کی ساتھ جو واقع پیش آیا اس پر ایسا محسوس ہواکہ میں مجرم ہو۔دل میں تمنا تھا کہ زینب سمیت ملک میں جتنے بھی بچوں کے ساتھ ایسا ظلم ہوتا ہے اس ظلم کے خلاف آواز بنوں، ابھی تک زینب کو انصاف نہ مل سکا۔ مجموعی طورہمیں اس ظلم کے خلاف بولنااور لکھنا ہوگا۔آنے والی حکومت سے امید یں وابستہ ہیں کہ مسائل پر قابو پانے کے لئے عملی اقدمات اٹھائیں گے۔

زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ آنے والی حکومت کے لئے دعاگوہو۔ پی ٹی آئی حکومت میں آکر بچوں کی تحفظ سے متعلق پالیسیاں بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صدرپاکستان ممنون حسین کے پاس پچھلے تین ماہ سے زینب کے مجرم عمران کی سزا کا خط موجودہے۔آئیندہ 24گھنٹوں کے دوران عمران کی سزا کو یقینی بنائے۔

۔سماجی کارکن افشاں تحسین نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی زیادتی سے متعلق بہترین پالیساں بنانی ہوگی۔ آرٹیکل 25اے کی رو سے ریاست بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے