سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

کراچی: صوبہ سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و جذے سے منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

سندھی ثقافت کے موقع پر مختلف شہروں میں تقاریب اور میلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں خواتین، نوجوان، بچے، بوڑھے سب سندھی اجرک ٹوپی پہنے بھرپور انداز میں شریک ہوں گے اور علاقائی گیتوں پر رقص کریں گے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، مٹیاری، دادو، نوابشاہ، لاڑکانہ، جیکب آباد اور پڈعیدن سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

سندھی ثقافت کی سب سے مقبول چیز سندھی ٹوپی اور اجرک ہے، اور آج یہی نمایاں ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں شہری اتحاد کی سندھی ثقافت ڈے پر اسٹیشن روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کندھ کوٹ میں سندھی ثقافت دن کی مناسبت سے مختلف سیاسی و سماجی تنظمیوں کی جانب سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں، ایک ریلی گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی۔

رواں برس سندھی ثقافت کی تھیم ’ایکتا‘ رکھی گئی ہے جس کا مطلب اتحاد کے ہیں اور اسی سلسلے میں مختلف شہروں میں گلی محلے اور بازاروں کو سندھی ثقافتی اشیاء سے سجایا گیا ہے اور بچے بڑے سب ہی اپنی تہذیب و ثقافت سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے