انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 220 سے تجاوز کر گئی، سیکڑوں زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں خوفناک سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد 220 تک پہنچ گئی جب کہ 800 سے زائد زخمی اور درجنوں لاپتہ ہیں۔

انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سونامی آتش فشاں پھٹنے سے زیر آب لینڈ سلائیڈنگ کے سبب آیا جس سے پینڈگلنگ، سیرانگ اور جنوبی لمپنگ کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق سونامی کے باعث کئی گھر بہہ گئے، درخت زمین سے اکھڑ گئے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔

حکام نے تصدیق کی کہ ہلاک افراد کی تعداد 220 تک پہنچ گئی جب کہ 800 سے زائد افراد زخمی ہیں اور اب بھی 28 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان سٹوپو پرواؤ کا کہنا ہے کہ سونامی سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد لاپتہ ہیں، متاثرہ علاقوں میں مٹی تلے اب بھی کئی افراد کے موجود ہونے کا خدشہ ہے جہاں سونامی سے کئی میٹر گہرے گھڑے پڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں بھی انڈونیشیا زلزلے اور سونامی سے متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 1558 تک پہنچ گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے