طالبان کا افغان انٹیلی جنس بیس پر حملہ: 12 اہلکار ہلاک، 30 سے زائد زخمی

کابل: طالبان نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں طالبان نے انٹیلی جنس کی بیس پر صبح سویرے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوج کے 12 اہلکار مارے گئے جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔

طالبان نے افغان انٹیلی جنس کی اُس بیس کو نشانہ بنایا جہاں پولیس اہلکاروں کو بھی تربیت دی جاتی تھی۔

وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق کار میں سوار خود کش بمبار نے ملٹری بیس کے مرکزی دروازے کے قریب گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جس کے بعد دیگر دو حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

ترجمان نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے تاہم انہوں نے طالبان کے حملے میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انٹیلی جنس بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سلیم اصغر خیل نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ تشویشناک حالت میں مبتلا زخمیوں کو علاج کیلیے کابل منتقل کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے