بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ اور مکمل ہڑتال

سری نگر: بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کوحق خودارادیت نہ دینے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی یوم سیاہ کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے اور تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔

دوسری جانب یوم سیاہ کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی بھر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔

شہریوں کا احتجاج روکنے کے لیے سری نگر میں جگہ جگہ رکاوٹیں اور پولیس چیک پوسٹیں بھی قائم کردی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے