وینزویلا میں شدید سیاسی کشیدگی، کئی ممالک نے اپوزیشن لیڈر کو صدر تسلیم کرلیا

کراکس: وینزویلا میں سیاسی کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی اور اپوزیشن لیڈر جون گائیدو کی جانب سے خود ساختہ طور پر خود کو نگراں صدر قرار دیے جانے کے بعد سے مختلف ممالک نے انہیں ملک کا صدر تسلیم کرنا شروع کردیا۔

امریکا، برطانیہ، اسپین، جرمنی اور فرانس کے بعد آسٹریلیا نے بھی اپوزیشن لیڈر جون گائیدو کو وینزویلا کا نگراں صدر منتتخب کردیا جب کہ مذکورہ ممالک نے حکومت کو 8 روز کے اندر انتخابات کرانے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

دوسری جانب 8 جنوری کو منتخب ہو کر دوسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالنے والے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملک میں آمریت کے درپے ہے جسے عوام نے ناکام بنادیا۔

نکولس مادورو کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر جون گائیدو نے خود کو نگراں صدر قرار دے کر آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر جون گائیدو کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اب عدالت میں ہے۔

صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں کئی انتخابات ہوئے جن میں مئی میں ہونے والا صدارتی الیکشن بھی ہے، یورپی ممالک کو اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے، آج پورا یورپ رو رہا ہے، کوئی ہمیں الٹی میٹم نہیں دے سکتا۔

یاد رہے کہ صدر نیکولس مدورو نے اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 جنوری سے اپنی دوسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

دارالحکومت سراکس سمیت دیگر شہروں میں اپوزیشن اراکین سراپا احتجاج ہیں، اور کئی مقامات پر پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے