بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید، ضلع پلوامہ میں میجر سمیت 4 اہلکار ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا جب کہ ضلع پلوامہ میں قابض فوج کے میجر سمیت 4 اہلکار مارے گئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سینٹرل ریزور پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کے 44 اہلکاروں کی خودکش حملے میں ہلاکت کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کے نام پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ تازہ کارروائی میں فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب نامعلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میجر ڈی ایس ڈونڈیال سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مارے جانے والے دیگر اہلکاروں میں کانسٹیبل سیو رام، سپاہی اجے کمار اور ہری سنگھ شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی ہلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے دوران عبدالرشید غازی کو ہلاک کردیا جو پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جب کہ آپریشن کے دوران اس کا ساتھی کامران بھی مارا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے