موجودہ حکومت بھی مشرف کی ڈگر پر چل پڑی ہے . مسعود اظہر کا کارکنوں کے نام خط

کالعدم تنظیم جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر کا اپنے کارکنان کے نام لکھا گیا ایک مبینہ خط سامنے آیا ہے جس میں مسعود  اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی پرویز مشرف کے ڈگر پر چل رہی ہے . یہ خط واٹس ایپ گروپس سمیت سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر شئیر کیا جا رہا ہے . تنظیم کے ارکان نے اس خط کی تصدیق کی ہے .

کہانیاں اور کتابیں پڑھنے والا اسکول ٹیچر کا بیٹا مسعود اظہر دنیا کا خطرناک جہادی کیسے بنا ؟

اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ اہل ایمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرنے والے بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا گیا .

مولانا مسعود اظہر کہہ رہے ہیں کہ ان کی جماعت اور اداروں پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں جبکہ بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا گیا ہے ۔

"ہم پر پابندیاں لگا دی گئیں ، ہمارے ادارے بند کر دیے گئے . یہ کیسی حکومت ہے جو اپنوں کے لیے سخت ہے جبکہ دشمنوں کے لیے نرم ہے .”

مسعود اظہر نے اپنے خط میں مزید کہا کہ انڈیا نے اسرائیلی گائیڈڈ میزائل لائے لیکن اللہ تعالی کے فرشتوں نے ان میزائلوں کو اٹھا کر دور پھینک دیا ۔

یار رہے کہ انڈیا میں پٹھان کوٹ کے واقعے کے بعد مولانا مسعود اظہر کو "گرفتار ” کر لیا تھا اور اس کے بعد وہ رابطے میں نہیں ہے ۔ ان کے خاندان اور قریبی ذرائع کے مطابق وہ گردوں کے مریض ہیں تاہم  پان کی حالت اتنی سنگین نہیں جتنی بتائی جا رہی ہے ۔

پاکستان میں جماعت الدعوہ ، جیش محمد ، حرکت المجاہدین  سمیت فرقہ وارنہ جماعتوں کے دفاتر بند کر کے انہیں حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ ان اداروں کے رفاہی  مراکز اور اداروں کو بھی حکومت نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔ ریاست نے دو برس پہلے ان تمام اقدامات کا فیصلہ کیا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر ایسا نہ ہوسکا تاہم اب اس معاملے میں اسٹیبلشمنٹ اور حکومت دونوں ایک پیج پر ہیں .اسی وجہ سے مسعود اظہر نے اپنے خط میں حکومتی رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے