اتوار : 10 مارچ 2019 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]ایتھوپین ایئر لائنز کا طیارہ تباہ، 157 افراد ہلاک[/pullquote]

ایتھوپین ایئر لائنز کے ایک طیارے کے حادثے کے نتیجے میں 157 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں عملے کے آٹھ افراد کے علاوہ 149مسافر شامل ہیں۔ مرنے والوں کا تعلق 33 مختلف ممالک سے بتایا جا رہا ہے۔ بوئنگ 737 طرز کا یہ جہاز اتوار کے دن ادیس ابابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جا رہا تھا کہ ادیس ابابا سے پچاس کلومیٹر جنوب مشرق میں حادثے کا شکار ہوا۔ ایتھوپیا کے وزیر اعظم کی جانب سے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں ہی اس طیارے کو ایتھوپین ایئر لائن کے حوالے کیا گیا تھا۔

[pullquote]طیارہ کریش تحقیقات، امریکی ٹیم ایتھوپیا جائے گی[/pullquote]

امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی امریکی ٹیم اس افریقی ملک جائے گی۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے چار اہلکار مقامی حکام کے ساتھ مل کر اس کریش کی چھان بین کریں گے۔ واشنگٹن میں فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے اتوار کے دن یہ بھی بتایا کہ غور کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ کیوں اور کن حالات میں ہوا۔

[pullquote]انتخابات، کارروائی سے نہیں روکیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم[/pullquote]

اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی سے راکٹ فائر کرنے کے جواب میں حماس جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حماس سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے یہ کارروائی کی۔ اسرائیلی فوج کے ٹوئٹر ہینڈل کی ایک پیغام کے مطابق ہفتے کی رات اسرائیلی سرزمین پر راکٹ حملے کے جواب میں یہ ردعمل ظاہر کیا گیا، ’’جوابی کارروائی میں حماس جنگجوؤں کے غزہ میں واقع متعدد اہداف اور دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘ اسرائیل میں الیکشن نزدیک ہی ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ نیتن یاہو اس تناؤ کے باعث اقتدار سے ہاتھ دھو بھی سکتے ہیں۔

[pullquote]شمالی کوریا میں سپریم پیپلز اسمبلی کے الیکشن[/pullquote]

شمالی کوریا میں اتوار کو نئی ’سپریم پیپلز اسمبلی‘ کے لیے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان اور لاکھوں اہل ووٹرز نے 687 رکنی اس اسملبی کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس الیکشن میں صرف کم جونگ ان کی ورکرز پارٹی کے امیداور ہی میدان میں ہیں۔ اس سے قبل 2014ء میں پیپلز اسمبلی کے منعقد ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب ننانوے فیصد کے لگ بھگ تھا۔ اس اسمبلی کے سال میں ایک یا دو اجلاس ہوتے ہیں، جس دوران بجٹ اور سلامتی جیسے موضوع پر بحث کی جاتی ہے۔

[pullquote]بھارت میں عام انتخابات کا مرحلہ گیارہ اپریل سے شروع ہو گا[/pullquote]

بھارت میں عام انتخابات مرحلہ وار گیارہ اپریل سے شروع ہوں گے۔ ملکی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل تقریباً چھ ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد انیس مئی کو ختم ہو گا۔ اس دوران ایوان زیریں لوک سبھا کے 543 ارکان منتخب کیے جائیں گے۔ بھارت میں اہل ووٹرز کی تعداد نو سو ملین کے لگ بھگ ہے۔ بی جے پی کی جانب سے نریندر مودی دوسری مدت کے لیے وزارت عظمی کےامیداور ہیں جبکہ کانگریس کے راہول گاندھی ان کے حریف ہیں۔

[pullquote]مودی کا اتحاد الیکشن جیت سکتا ہے، عوامی جائزے[/pullquote]

بھارت میں کرائے گئے ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی سیاسی پارٹیاں آئندہ انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔ اتوار کو جاری کیے گئے اس جائزے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا اتحاد 264 نشستیں جبکہ اپوزیشن کانگریس پارٹی 141 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ الیکشن گیارہ اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ چھ ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد یہ الیکشن انیس مئی کو ختم ہوں گے۔

[pullquote]چین کے خلاف تبیتوں کی جدوجہد کے ساٹھ سال[/pullquote]

تبیتوں کی چین کے خلاف جدوجہد کو آج اتوار کو ساٹھ برس مکمل ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر بھارتی شہر دھرم شالہ میں تبیتوں کی ایک بڑی تعداد اکٹھی ہوئی۔ اس موقع پر تبیتوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ موجود نہیں تھے۔ دس مارچ 1959ء کو چینی حکومت کی خلاف تحریک شروع ہوتے ہی دلائی لامہ نے بھارت میں پناہ لی تھی۔ انہوں نے دھرم شالہ میں جلا وطن حکومت قائم کی تھی۔ کمیونسٹ دستوں نے 1950ء میں ایک مختصر سی فوجی کارروائی کے بعد تبت کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا۔

[pullquote]ترکی کی جانب سے صحافیوں کے اجازت ناموں میں توسیع نہ کرنے پر جرمن تنقید[/pullquote]

ترکی کی جانب سے غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر جرمنی نے تنقید کی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق اس طرح کے اقدامات آزادی اظہار کی یورپی سوچ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کے بقول صحافیوں کو ان کی سرگرمیوں سے روکا جانا آزاد جمہوریت کے منافی ہے۔ انقرہ حکومت کی جانب سے متعدد غیر ملکیوں صحافیوں کی اجازت ناموں کی میعاد بڑھانے کی درخواستیں رد کر دی گئی ہیں۔ ان میں کچھ جرمن صحافی بھی شامل ہیں۔ آزادی صحافت کی 180ممالک کی فہرست میں ترکی 157ویں نمبر پر ہے۔

[pullquote]میانمار میں ارکان آرمی کے حملے میں نو پولیس اہلکار ہلاک[/pullquote]

میانمار کی راست راکھین میں ہوئے ایک حملے میں نو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے آج جاری کردہ بیان کے مطابق ارکان نامی باغی تنظیم کے ساٹھ شدت پسندوں نے راکھین میں ایک حفاظتی چوکی کو ہفتے کی شب نشانہ بنایا۔ ارکان آرمی کو میانمار حکومت نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔

[pullquote]ترکی نے روسی میزائل نظام پر امریکی تشویش کو مسترد کر دیا[/pullquote]

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے روس کے ساتھ کیے گئے ایک عسکری معاہدے کا دفاع کیا ہے۔ ایردوآن کے مطابق ایس 400 میزائل شکن نظام کا امریکی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے روس اور ترکی کے مابین ہونے والے اس سودے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایردوآن نے مزید کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ ترکی نے یہ نظام کیوں اور کن حالات میں خریدا ہے اور اسے کس طرح استعمال کیا جائے گا۔ انقرہ اور واشنگٹن کے باہمی روابط متعدد وجوہات کی بناء پر آج کل کشیدگی کا شکار ہیں۔

[pullquote]جرمن فوج میں دائیں بازو کے شدت پسندوں کی تعداد میں اضافے کی بارے میں رپورٹ[/pullquote]

جرمن فوج میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کی تعداد اندازوں سے زیادہ ہے۔ جریدے ڈیئر شپیگل کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران دائیں بازو کے مشتبہ انتہا پسند ہونے کے شبے میں بے نقاب اور نکالے جانے والے فوجی اہلکار پہلے سے بیان کی گئی تعداد سے زیادہ ہیں۔ فوج میں نگرانی کا خفیہ ادارہ’ایم اے ڈی‘ پہلے ہی اس حوالے سے غلط اعداد و شمار پیش کرنے میں اپنی غلطی تسلیم کر چکا ہے۔ ’ایم اے ڈی‘ نے بتایا تھا کہ 2018ء میں دائیں بازو کے چار شدت پسند اور تین مسلم انتہا پسند فوجیوں کو فوج سے نکالا گیا تھا۔

[pullquote]وینیزویلا کے شہری ملک گیر مارچ کی تیاری شروع کریں، خوآن گوآئیڈو[/pullquote]

وینزویلا کے خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو نے اپنے حامیوں سے ملگ گیر مارچ کی تیاری شروع کرنے کا کہا ہے۔ گوآئیڈو کے مطابق یہ مارچ ملکی دارالحکومت کاراکس کی جانب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے تاکہ صدر نکولاس مادورو کے خلاف کی جانے والی اس مارچ کے لیے شہریوں کو قائل کر سکیں۔ ان کے بقول وہ اپنے اس دورے کے بعد ہی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ وینزویلا گزشتہ کئی ہفتوں سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔

[pullquote]مصری شہروں میں چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئیں[/pullquote]

مصری شہروں میں مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہروں میں فروری کے دوران افراط زر بڑھ کر 14.4 فیصد ہو گئی ہے جبکہ جنوری میں یہ شرح 12.7 فیصد تھی۔ مصر کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ قاہرہ حکومت نے گزشتہ دنوں کے دوران سخت بچتی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف ) سے لیے گئے بارہ ارب ڈالر کے قرضے کی شرائط کو پورا کرنا ہے۔ مصر نے 2016ء میں آئی ایم ایف کا ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

[pullquote]ایتھوپیئن ایئر لائن کی پرواز حادثے کا شکار[/pullquote]

ایتھوپین ایئر لائن کی نیروبی جانے والی پر پرواز گر کر تباہ ہو گئی ہے۔ ایتھوپیا کے وزیراعظم کے دفتر کے مطابق بوئنگ 737 طرز کا یہ جہاز ادیس ابابا سے پچاس کلومیٹر جنوب مشرق میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ادیس ابابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جانے والی اس پرواز پر تقریباً ڈیڑھ سو مسافر اور عملے کے ارکان آٹھ ارکان سوار تھے۔ ایتھوپیا کے وزیر اعظم کی جانب سے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔.

[pullquote]شمالی کوریا میں انتخابات[/pullquote]

شمالی کوریا میں آج اتوار کو نئی ’سپریم پیپلز اسملبی‘ منتخب کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاکھوں اہل ووٹرز آج 687 رکنی اس اسملبی کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صرف شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی ورکز پارٹی کے امیداور ہی میدان میں ہیں۔ اس سے قبل 2014ء میں پیپلز اسمبلی کے منعقد ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب نناوے فیصد کے لگ بھگ تھا۔ اس اسمبلی کے سال میں ایک یا دو اجلاس ہوتے ہیں، جس دوران بجٹ اور سلامتی جیسے موضوع پر بحث کی جاتی ہے۔

[pullquote]ایتھوپین ایئر لائن کے حادثے میں 157 افراد ہلاک[/pullquote]

ایتھوپین ایئر لائن کے حادثے میں طیارے پر سوار تمام 157 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں 149مسافر اور عملے کے آٹھ افراد شامل ہیں۔ مرنے والوں کا تعلق 33 مختلف ممالک سے بتایا جاتا ہے۔ بوئنگ 737 طرز کا یہ جہاز ادیس ابابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جا رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ طیارہ ادیس ابابا سے پچاس کلومیٹر جنوب مشرق میں حادثے کا شکار ہوا۔ ایتھوپیا کے وزیر اعظم کی جانب سے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں ہی اس طیارے کو ایتھوپین ایئر لائن کے حوالے کیا گیا تھا۔

[pullquote]جرمنی کی ترکی کے حوالے سے نئی سفری ہدایات[/pullquote]

جرمن وزارت خارجہ نے ترکی کے حوالے سے سفری ہدایات کو مزید سخت کر دیا ہے۔ برلن میں وزارت خارجہ کے مطابق انقرہ حکومت کی جانب سے جرمن ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے خلاف مزید کارروائیوں اور سول سوسائٹی کے دفاتر کو نشانہ بنانے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر گرفتاریوں سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ جرمن حکام نے اس حوالے سے ترک وزارت داخلہ کے ایک بیان کا حوالہ دیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تنظیموں کےکسی اجتماع میں شرکت کرنے والے سیاحوں کو بھی حراست میں لیا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے