طالبان امریکا مذاکرات کا پانچواں دور ختم: غیرملکی افواج کے انخلا پر اتفاق

دوحا: قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہوگیا جس میں فریقین کے درمیان دو نکات پر اتفاق ہوگیا۔

دوحا میں افغان طالبان کی جانب سے مختص کردہ نمائندگان اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہوا۔

فریقین نے طویل مذاکرات کے بعد افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا اور انسداد دہشت گردی کے دو نکات پر اتفاق کرلیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ دوحا میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا دور مکمل ہوا، امن کے لیے شرائط میں بہتری آئی ہے اور اب واضح ہے کہ فریقین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مسودے پر فریقین کی جانب سے دستخط موجود نہیں ہیں۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین اب اپنی اپنی قیادت کو آگاہ کر کے آئندہ ملاقات کی تیاری کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے