طالبعلم نے استانی سے معاشقے کی اہلخانہ کو شکایت لگانے پر خاتون ٹیچر کو قتل کردیا

لاہور: ملتان روڈ سندر کے علاقے میں نویں جماعت کے طالب علم نے معاشقے کی شکایت لگانے پر اسکول ٹیچر کو قتل اور مقتولہ کی بہن کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے اسکول کی بالائی منزل پر اس وقت اپنی ٹیچر شگفتہ اور اس کی بہن پر حملہ کیا جب وہ کلاس میں پڑھا کر باہر نکل رہی تھیں۔

ملزم کی جانب سے چھری کے پے در پے وار سے شگفتہ موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ان کی بہن شدید زخمی ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر ڈولفن پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزم رضوان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسکول پرنسپل اشرف کے مطابق نویں جماعت کے طالب علم ملزم رضوان کے ایک استانی کے ساتھ تعلقات تھے، جس پر رضوان اور ٹیچر کو اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

ملزم رضوان کو رنج تھا کہ مقتولہ شگفتہ نے اس کے والدین کو اس معاملے کی شکایت کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے