’دہشت گرد پر رحم آتا ہے کہ اس کے دل میں اتنی نفرت تھی: بیوہ شہید نعیم راشد

ویلنگٹن: سانحہ کرائسٹ چرچ میں اپنے شوہر نعیم راشد اور بیٹے طلحہ راشد کو کھونے والی بہادر خاتون عنبرین راشد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پر رحم آتا ہے کہ اس کے دل میں محبت نہیں بلکہ اتنی نفرت تھی کہ وہ امن و محبت محسوس نہیں کرسکا۔

ایک انٹرویو کے دوران عنبرین راشد نے کہا کہ ’اسلام امن کا مذہب ہے جو لوگوں کی حفاظت کی تعلیمات دیتا ہے اور محبت کرنا سکھاتا ہے ‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے دہشت گرد پر رحم آتا ہے کہ اس کے دل میں محبت نہیں بلکہ اتنی نفرت تھی کہ وہ امن و محبت کو محسوس ہی نہیں کرسکا جو ہم کرسکتے ہیں‘۔

بیوہ شہید نعیم راشد نے بتایا کہ ’راشد نے سب کو اس لیے بچانے کی کوشش کی کیونکہ وہ بہت محبت کرنے والے شخص تھے اور محبت ہی نے انہیں اتنی ہمت دی کہ انہوں نے دوسرے لوگوں کی جان بچائی‘۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ’اسلام محبت اور امن کا مذہب ہے اور جس چیز نے مجھے اس صورتحال میں مضبوط رکھا وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر پختہ یقین ہے کیونکہ اللہ اُن بندوں کو پسند کرتا ہے جو دوسروں کا خیال رکھتے ہیں‘۔

عنبرین راشد کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مسجد ہی جاکر نماز ادا کریں گی جسے کوئی چیز روک نہیں سکتی کیونکہ اس حادثے نے انہیں پہلے سے زیادہ مضبوط کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے