سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہلکار نے اپنے ہی تین ساتھیوں کو قتل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ادھم پور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک سپاہی نے فائرنگ کرکے اپنے تین ساتھیوں کو قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلکار اجیت کمار نے اپنے تین ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارنے کو کوشش کی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل نے جھگڑے پر اپنے ساتھیوں کو قتل کیا۔