سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے اخبارات کا شہدا کو ’سلام‘

سانحہ کرائسٹ چرچ پر عالم اسلام اور شہدا سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے مقامی اخبارات کے پہلے صفحے پر ’سلام‘ لکھ کر شائع کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے اخبار ’دی پریس‘ کرائسٹ چرچ، جنوبی آئسلینڈ کے ’پریمیئر ڈیلی اخبار‘ اور دیگر ویب سائٹ نے اپنے پہلے صفحے پر عربی زبان میں ’سلام‘ لکھ کرشائع کیا جس کے ساتھ انگریزی ترجمہ بھی تحریر کیا ہے۔

عربی میں ’سلام‘ لکھنے کے ساتھ ہی انگریزی میں اس کا ترجمہ ’امن‘ بیان کیا ہے۔

جب کہ دیگر اخبارات ’نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘، ’دی ڈومینیئن پوسٹ‘ اور ’اوتاگو ڈیلی ٹائمز‘ نے بھی سانحہ کرائسٹ چرچ کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نیوزی لینڈ ہیرالڈ اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر مسجد کا خاکہ دل کے نقش سے بھر کر بنایا جس میں لکھا ’اذانُ جب کہ نیچے واضح کیا کہ ’اتحاد میں طاقت ہے‘۔

دی ڈومینیئن پوسٹ نے پہلے صفحے پر سانحہ کرائسٹ چرچ کے تمام شہداء کے نام تحریر کیے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا وقت واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آج یاد کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں اسٹوڈیو میں موجود اینکرز بھی اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے اقدامات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں غیر مسلم خواتین حجاب پہن کر اسکول اور دفاتر جارہی ہیں اور حجاب پہنے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے