واشنگٹن:سعودی صحافی جمال خشوگی کے بچوں نے والد کے قتل کے بدلے دیت کی رقم قبول کر لی ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے مقتول صحافی جمال خشوگی کے 4 بچوں کو خون بہا میں لاکھوں ڈالر مالیت کے گھر دئیے ہیں، اس کے علاوہ ہر مہینے ایک بڑی رقم خرچ کی مد میں دی جائیگی اور مزید قیمتی تحائف اور رقوم سے بھی نوازا جائیگا۔
اخبار کے مطابق سعودی حکام اور دیگر افراد نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سعودی حکومت خشوگی کے اہلخانہ سے طویل المدتی مفاہمت کی کوشش کر رہی ہے تاکہ انہیں سعودی صحافی کے قتل پر تنقید سے باز رہنے پر آمادہ کیا جاسکے۔
دوسری جانب سعودی عہدیدار نے جمال خشوگی کے اہلخانہ کو دی گئی رقم کو ملک میں طویل عرصے سے انتہا پسند جرائم یا قدرتی آفات کے متاثرین کو فراہم کی جانے والے مالی تعاون کی روایت قرار دیا۔