ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں غیر صحت مندانہ خوراک کے استعمال سے سب سے زیادہ ہلاکتیں وسطی ایشیائی ملک ازبکستان میں ہوتی ہیں اور سب سے کم اسرائیل میں۔
رپورٹ کے مطابق سن 2017 میں غریب اور ترقی پذیر ممالک میں چینی اور نمک کے زیادہ استعمال والی خوراک کھانے سے گیارہ ملین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایسی غیر صحت مندانہ خوراک سے ذیابیطس، عوارض قلب اور کینسر کی بیماریوں کو افزائش حاصل ہوئی ہے۔
غیر صحت مند خوراک کھانے سے ہونے والی ہلاکتوں کی درجہ بندی میں امریکا تینتالیسویں، چین ایک سو چالیسویں، بھارت ایک سو اٹھارہویں اور برطانیہ تیئسویں نمبر پر ہیں۔ یہ ریسرچ 195 ممالک میں مکمل کی گئی تھی۔