کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی: ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مذاکراتی عمل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں لوگوں سے وعدے پورے نہ کرنا سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کا مطلب سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اصلاحات کے عمل کو مخصوص ممالک کی خواہشات کے تابع نہیں کیا جا سکتا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ غیر مستقل ارکان ہی سلامتی کونسل کی کارروائیوں اور ضوابط میں اصلاحات کی بات کرتے ہیں جب کہ پاکستان سلامتی کونسل کے اندرونی ضوابط اور کارروائیوں کے متعلق تجربہ رکھتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اپنے مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر فوقیت دیتے آئیں ہیں تاہم مستقل اور غیر مستقل رکنیت کا باہمی تناسب غیر مستقل ارکان کے حق میں بڑھایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے