بھارت کے عام انتخابات کیلئے 20 ریاستوں میں پولنگ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

نئی دہلی: بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے آج 20 ریاستوں میں انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

بھارت کی قومی اسمبلی کے انتخابات 7 مراحل میں ہوں گے جس کا باقاعدہ آغاز 20 ریاستوں کی 95 نشستوں سے ہو رہا ہے۔

جن ریاستوں میں پولنگ ہو رہی ہے، ان میں آندھرا پردیش، ارونچل پردیش، آسام، بہار، چتھیس گڑھ، مہاراشٹرا، مقبوضہ جموں کشمیر، مانیپور، میگھالایا، میزورام، ناگالینڈ، اودیشا، سکم، تلنگانا، اترپردیش، اترکھنڈ، مغربی بنگال، آندامن، لکشدویپ اور ترائپورا شامل ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پولنگ کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو 13 ریاستوں، تیسرے مرحلے میں 23 اپریل کو 14 ریاستوں میں پولنگ ہوگی اور آخری ساتویں مرحلے میں 19 مئی کو 8 ریاستوں میں پولنگ ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے