میر ابراہیم رحمان پی بی اے کے چیئرمین منتخب

pbaجیو ٹی وی کے سی ای او، میر ابراہیم رحمان پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب کرلئے گئے۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)کا سالانہ اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں پی بی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2015 – 16 کے لیے ایسوسی ایشن کے نئے عہدے داروں کا انتخاب کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق پی بی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2015 – 16 کے لیے میر ابراہیم رحمان کو چیئرمین ، میاں عامر محمود کو سینئر وائس چیئرمین، ارشد زبیری کو وائس چیئرمین ، شکیل مسعود کو سیکریٹری جنرل، محمد اسلم قاضی کو جوائنٹ سیکریٹری اور دورید قریشی کو سیکریٹری مالیات منتخب کیا ۔

اس سے پہلے ریڈیو کیٹیگری سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے ارکان کا انتخاب عمل میں آیا ۔ بورڈ کے نومنتخب ارکان میں شیر اسفند یار خان ، شازیہ امین ، شاہد جمال، ناز آفرین لاکھانی اور عمران ریاض شامل ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے