افغان حکام نے طالبان سے قطر میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے

کابل: طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے۔

افغان میڈیا کا صدارتی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ قطری حکومت نے افغان نمائندوں کی فہرست کو مسترد کر کے نئی فہرست بھیجی ہے جس میں افغانستان کے تمام شعبوں کی نمائندگی نہ ہونے پر افغان حکومت نے فہرست مسترد کردی۔

افغان حکام کے مطابق قطری حکومت کا اقدام قابل قبول نہیں، قطر 250 افغان نمائندوں کو آنے کی اجازت دے۔

افغان صدارتی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے مطالبات تسلیم نہ کرنے تک دوحا مذاکرات منسوخ کیے ہیں۔

یاد رہے کہ طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان ملاقات 20 اور 21 اپریل کو قطر میں ہونا تھے اور مذاکرات کے لیے افغان حکومت نے 250 رکنی فہرست تیار کی تھی۔

افغان حکومت کی مذاکرات کے لیے تیار کی گئی فہرست پر طالبان نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شادی یا کسی اور مناسبت سے دعوت اور مہمان نوازی کی تقریب نہیں کہ کابل انتظامیہ نے کانفرنس میں شرکت کے لیے 250 افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے