کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور دو ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 80 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں 3 گرجا گھروں اور دو ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔
کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل اور سینیمین گرانڈ میں بھی دھماکے ہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 80 افراد زخمی ہوئے جب کہ تمام واقعات میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔