بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے پولنگ

نئی دلی: بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

بھارت کی 9 ریاستوں میں لوک سبھا کی 72 نشستوں کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

جن ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے ان میں ریاست مہاراشٹرا، اتر پردیش، راجستھان، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، اڑیسہ، بہار، جھاڑ کھنڈ اور مقبوضہ کشمیر میں بھی نام نہاد انتخابات ہورہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس ( کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابی ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کیا جارہا ہے اور ضلع کلگام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت کی کال پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق کلگام میں کشمیریوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے دوران قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ٹرین سروس بھی معطل کردی۔

یاد رہے کہ بھارت میں تمام 7 انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے