برطانوی شاہی خاندان کے ننھے شہزادے کا نام اور تصویر منظرعام پر

لندن: برطانوی شاہی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ننھے شہزادے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے گھر بیٹے کی پیدائش 6 مئی کو ہوئی تھی جسے دونوں نے گزشتہ روز شاہی محل ونڈسر کے باہر سب سے متعارف کرایا۔

دونوں نے شاہی محل کے باہر موجود افراد سے مبارک باد موصول کی اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ ننھے شہزادے کی تصاویر بھی بنوائیں گئیں۔

شاہی خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شہزادے ہیری اور میگھن مارکل سمیت بچے کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں ننھے شہزادے کے نام کا اعلان بھی کیا گیا۔

شاہی خاندان نے نئے مہمان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ننھے شہزادے کا نام ‘ آرچی ہیریسن ماؤنٹ بیٹن ونڈسر’ رکھا گیا ہے۔

شہزادے آرچی ہیریسن ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی معصوم اور خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہیں۔

شاہی خاندان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نومولود شہزادے کا وزن 7 پاؤنڈ 3 اونس (3 کلو اور 260 گرام) ہے۔

شہزادہ ہیری کا بچے کی ولادت کے بعد انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ والد بننے پر خوشی سے نہال ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مرکل کے ساتھ شاہی محل میں شادی کی تھی جس میں 600 افراد نے شرکت کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے