مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف مکمل ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 8 کشمیریوں کی شہادت پر مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ اور بارہ مولہ نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر 8 کشمیریوں کو شہید کیا جس کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے سری نگر سمیت دیگر اضلاع میں تمام تعلیمی اور کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

دوسری جانب کٹھ پتلی حکومت نے مقبوضہ وادی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے