بھارت میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی، بھارتیہ جنتا پارٹی کو برتری حاصل

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے ووٹوں کی گنتی آج کی جارہی ہے اور انتخابی نتائج کا اعلان بھی آج ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 327 کی ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس آگے ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی اتحاد 205 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جب کہ کانگریس کے اتحاد یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس 81 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

انتخابات میں دیگر جماعتوں کو اب تک 41 نشستیں ملی ہیں جب کہ ایک آزاد امیدوار نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ 2014 میں حکومت بنانے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں جب کہ اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کو 60 نشستیں ملی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے