شوہر نے بے اولادی پر بیوی کو قتل کردیا

بھارت میں بے روزگار شوہر نے بے اولادی پر بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چندی گڑھ کے علاقے مالویا کالونی میں انوپ سنگھ اور شیتل کی شادی کو تین سال ہوچکے تھے اور ان کے ہاں اب تک بچے کی پیدائش نہیں ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس معاملے پر اکثر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا ، گزشتہ روز بھی انوپ سنگھ نے اپنی بیوی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکارف سے اس کا گلا گھونٹ کر فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر شیتل کے گھر والے وہاں پہنچے اور اسے اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم انوپ سنگھ کو گرفتار کرلیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے