سٹاروارز کی نئی فلم: باکس آفس پر نئے ریکاڑڈ

سٹار وارز سیریز کی نئی فلم ’دی فورس اویکنز‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی باکس آفس پر مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

ڈزنی فلم کے بینر تلے بننے والی فلم ’دی فورس اویکنز‘ اپنی ریلیز کے پہلے چار دنوں میں پوری دنیا میں تقریبا ۵۱۷ ملین ڈالرکا بزنس کرچکی تھی۔

یہ فلم اس سال جون میں ریلیز ہونے والی جراسک ورلڈ کے بعد دوسری بڑی ہٹ فلم ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ابھی تک یہ فلم دنیا کی دوسری بڑی سینما انڈسٹری چین میں ریلیز نہیں کی گئی۔ چین میں یہ فلم ۹ جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

دی فورس اویکنز نے اپنی ریلیز کے پہلے دن امریکہ اور کینیڈا میں ۲۳۸ ملین ڈالر کے ٹکٹوں کی فروخت کے بعد ہالی وڈ میں ایک تاریخ رقم کردی ہے۔فلم نے برطانیہ، روس اور دیگر ممالک میں بھی ریکارڈ توڑر بزنس کیاہے۔

is (2)

فلم کے پروڈیوسر جے جے ابرامز ہیں جبکہ مرکزی کردارڈیزی رڈلی اور جان بوئیگا نے ادا کئےہیں۔ فلم میں ہیریسن فورڈ اور کیری فشر بھی ۱۹۸۳ میں بننے والی سٹار وارسیریز کی فلم ریٹرن آف جیڈی کے کرداروں میں موجودہیں۔

باکس آفس کے علاوہ فلم نے کئی اور دلچسپ ریکارڈ بھی قائم کیےہیں۔ مثلا آسٹریلیا میں ایک جوڑے نے اس وقت شادی کی رسم ادا کی جب وہ فلم دیکنھے کے لیےٹکٹ خریدنے کی قطار میں لگے ہوئے تھے۔

اور تو اور گذشتہ ہفتے امریکی صدر براک اوباما نے اپنی نیوز کانفرنس یہ کہتے ہوئے مختصر کردی کہ انھیں جلد وہائٹ ہائوس پہنچناہے تاکہ وہ فلم کی سکریننگ کرسکیں۔ اس کے علاوہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنی تقریر کا اختتام فلم کے اس مشہور جملے سےکیا کہ ’مے دی فورس بی وتھ یو‘ یعنی ’دعا ہے کی طاقت تمہارے ساتھ رہے۔‘

ڈزنی فلمز نے ۲۰۱۲ میں سٹاروارز کی پروڈیوسر کمپنی لوکاس فلمز سے اس کے حقوق ۴ بلین ڈالر میں خریدے تھے۔
is (1)
سیریز کی پہلی فلم ۱۹۷۷میں جارج لوکاس نے ۱۹۷۷میں ریلیز کی تھی

فلم بین سیریز کے کرداروں کے روپ میں فلم دیکنھے سینما پہنچے۔ رش کے باعث سینمائوں میں معمول سے زیادہ شوز کا اہتمام کیا گیاتھا۔

ڈزنی فلم کا کہنا ہے کہ وہ ۲۰۱۹ تک چار سٹار وارز فلمیں ریلیز کردیں گے اور فلم کے خالق جارج لوکاس کی بنائے ہوئے تھیم پارک میں فلم سے متعلق خلائی جہازوں، اور خلائی مخلوق وغیرہ کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ فلم سےمتعلق کھلونے، سجاٹ کی اشیا اور ویڈیو گیمز پہلے ہی کرسمس کے موقع پر مارکیٹ میں آچکے ہیں۔

اس فلم کوبنانے کا بجٹ ۲۰۰ ملین ڈالر بتایا گیاہے۔ فلم کے ریلیز سے کئی ماہ پہلے ہی اسکی تشہیر شروع کردی گئی تھی جس میں فلم کے ٹریلرز، اور کرداروں کا تعارف شامل ہے۔

دی فورس اویکنز خلائی داستان پر مبنی فلم سیریز سٹار وارز سیریز کا ساتواں فلم ہے۔ اس سیریز کی چھٹی فلم دس سال قبل ۲۰۰۵ میں ریلیز کی گئی تھی۔

یہ فلم ۲۵ دسمبر کو آئی ایم جی سی کی جانب سے پاکستان بھر میں بھی ریلیز کردی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے