اسلام آباد میں تین روزہ عالمی کانفرنس میں 34 ممالک کے محققین کی شرکت

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 14 سال سے لگا تار بین الاقوامی کا نفرنسز منعقد کروا رہی ہے جس میں پاکستانی اور غیر ملکی انجنئیرز شریک ہوتے ہیں . محققین اپنے تحقیقی مقالے پڑھتے ہیں. 19 دسمبر سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں پاکستان سمیت 34 ممالک کے محقق اور انجنئیر ز موجود ہیں . کانفرنس میں انفارمیشن ٹینکالوجی سے وابستہ پاکستانی جامعات کی طلبہ وطالبات بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں .

فرنٹئیر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نا م سےمنعقدہ اس کانفرنس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کو تقویت دینا ہے اور عالمی سطح پر اس شعبے میں ہونے والی تحقیق سے استفادہ کرنا ہے . آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے ہوئے طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کانفرنس سے انہیں جدید موضوعات اور نئی تحقیق سے آگاہی میسر ہوتی ہے،

کانفرنس میں غیر ملکی محققین کے ساتھ ساتھ کامسیٹس کے کیمپسز کے علاوہ دیگر یونیورسٹیز کےمحققین نے بھی اپنے تحقیقی مقالے پڑھے . اس موقع پر شرکاء نے ان سے ان کی تحقیق سے متعلق سوالات بھی کئے گئے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے