نوازشریف ولیگی رہنماؤں کے عدلیہ مخالف بیان نشر نہ کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے پیمرا کو نوازشریف سمیت ن لیگ کے رہنماؤں کے عدلیہ مخالف بیانات نشر یا شائع نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاناما کیس میں نااہلی کے بعد اپنے بیانات میں عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ ریلی کے دوران بھی انہوں نے عدلیہ سے متعلق بیان دیا تھا۔

اس کے علاوہ (ن) لیگ کے رہنماؤں اور وزرا نے بھی عدالتی فیصلے پر عدلیہ مخالف بیانات دیئے تھے۔

میڈیا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید نے سول سوسائٹی کے رہنما کی جانب سے درخواست دائر کی بند کمرے میں سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما، وزرا ءسرعام عدلیہ مخالف تقریریں کررہے ہیں اور کوئی ادارہ نوٹس نہیں لے رہا۔

عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد چیئرمین پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

جب کہ عدالت نے حکم دیا کہ نوازشریف اور لیگی رہنماؤں کے عدلیہ مخالف بیانات نشر نہ کیے جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، شہبازشریف اور دیگر 16 لیگی رہنما جن میں وفاق وزرا بھی شامل ہیں انہیں عدلیہ مخالف بیانات سے روک دیا۔

عدالت نے پیمرا کو حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت اور آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے