ریہام بیڈروم میں عمران کے پالتوکتوں کے آنےکی مخالف تھیں

reham khanبرطانوی اخبارنےدعویٰ کیاہےکہ ریہام نےعمران خان کی زندگی جہنم بنادی تھی ،اختلافات اس حدتک تھے کہ ریہام بیڈروم میں عمران خان کےپالتوکتوں کےآنےکےبھی خلاف تھیں۔

عمران خان نے ریہام کو ایس ایم ایس کے ذریعے طلاق دی تھی ۔برطانوی اخبارڈیلی میل نے خاندانی اور قریبی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ریہام نے عمران خان کی زندگی دوزخ بنادی تھی۔62برس کےعمران خان اور 42برس کی ریہام کےدرمیان کئی معاملوں پرتلخیاں رہیں ۔

بنی گالامیں گھرسےمتعلق ریہام نےاہم تبدیلی یہ کی تھی کہ عمران خان کے پالتوکتوں کا کمرے میں داخلہ بندکردیاتھا۔ اورعمران خان کی جانب سے روکے جانے کے باوجود کتوں کو گھرسےباہرکمرے میں منتقل کردیا تھاجس پرعمران خان کوشدید ناگواری تھی۔

گھرمیں بھی تبدیلیاں بھی کی گئیں تاکہ ریہام کی چھوٹی بیٹی ساتھ رہ سکےاور بڑی بیٹی اوربیٹاآجاسکیں۔ریہام کےرشتہ دارجب چاہتے،بنی گالاآتے جبکہ عمران خان کےبھانجوں کےآنےجانے پرروک ٹوک تھی۔ریہام کواس بات پراعتراض تھاکہ عمران خان کاسابقہ اہلیہ جمائماگولڈاسمتھ سے قریبی تعلق تاحال کیوں قائم ہے۔

اخبارکےمطابق ریہام کی جانب سے سیاست میں مرکزی کرداراداکرنےکی خواہش بھی تشویش کاباعث تھی۔ نوبت یہ آگئی تھی کہ عمران خان کو اپنے مالی معاونین اور پارٹی کےوفاداروں کی بغاوت کاسامناہوگیاتھا۔ اوریہ بھی کہ ریہام کے کھانے،پکانےاورپہننےسےمتعلق چیزوں میں عوام کی دلچسپی عمران خان کے سیاسی پیغام کوآگےبڑھانے میں حائل ہورہی تھی۔ ریہام سےمتعلق باتیں عمران خان کی خبروں کوبھی پیچھےچھوڑدیتی تھیں۔ ریہام کی ڈاکٹراعجاز سے طلاق کی وجوہات بھی پاکستانی معاشرےمیں اچھی نظرسےنہیں دیکھی گئیں۔

اخبارکے مطابق عمران خان نے میں تمھیں طلاق دیتاہوں تین بارلکھ کرریہام خان کوپہلےمیسج بھیجا اورپھر مختصر ای میل کی۔ریہام خان کویہ میسج اس وقت ملا جب انہوں نے برمنگھم ائرپورٹ پرلینڈکیا۔اسکےساتھ ہی عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے کنفرمیشن کےلیےکال بھی کی۔ انتہائی پریشان ریہام برمنگھم سےلندن پہنچیں جہاں عمران خان کے قابل اعتماددوست زلفی بخاری نے ان سے ہوٹل میں 3گھنٹےملاقات کی ۔

دعویٰ کیاگیاہےکہ مالی امور سےمتعلق یہ مذاکرات اب بھی جاری ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے