منگل : 27 اپریل 2021 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]بریگزٹ تجارتی معاہدے کی توثیق کے لیے یورپی پارلیمان میں ووٹنگ آج[/pullquote]

برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے بریگزٹ تجارتی معاہدے کی توثیق کے لیے یورپی پارلیمان میں ووٹنگ آج منگل کے روز ہو رہی ہے۔ اس منظوری کے بعد یورپی برطانوی تعلقات کا ایک باب مکمل ہو جائے گا تاہم اس کے بعد بھی لندن اور برسلز کے باہمی روابط میں کچھ مشکلات باقی رہیں گی۔ امید ہے کہ یورپی پارلیمان اس معاہدے کی سات سو پانچ صفحات پر مشتمل دستاویز کی بہت بڑی اکثریت سے منظوری دے دے گی۔ یہ ڈیل نو ماہ تک بہت مشکل مذاکرات کے بعد گزشتہ برس کرسمس سے ایک روز پہلے طے پائی تھی۔

[pullquote]بھارت میں کورونا کا شدید بحران، فوج طلب کر لی گئی[/pullquote]

بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے بہت تیز رفتار پھیلاؤ اور مسلسل ریکارڈ تعداد میں انسانی ہلاکتوں کے باعث سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے۔ چیف آف جنرل سٹاف بِپِن راوت نے اعلان کیا کہ فوج کے پینشن یافتہ اہلکاروں کو ہسپتالوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کے پاس موجود آکسیجن کے ذخائر بھی سول استعمال کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔ ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی والے بھارت میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ تین لاکھ سے زائد نئی کورونا انفیکشنز ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ ملکی ہسپتالوں کو انتہائی حد تک دباؤ کا سامنا ہے اور وہاں آکسیجن اور ادویات کی بھی شدید قلت ہے۔ جرمنی اور پاکستان سمیت کئی ممالک بھارت کو مدد کی پیشکش کر چکے ہیں۔

[pullquote]آسٹریلیا میں بھارت سے براہ راست آنے والی مسافر پروازوں پر پابندی[/pullquote]

آسٹریلیا نے اپنے ہاں بھارت سے براہ راست آنے والے مسافر پروازوں پر پندرہ مئی تک کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کی انتہائی تشویشناک صورت حال بتائی گئی ہے۔ ملکی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے مطابق یہ عارضی پابندی کم از کم بھی مئی کے وسط تک مؤثر رہے گی۔ اس اقدام کے باعث کئی مشہور کرکٹرز سمیت ہزاروں آسٹریلوی شہری بھارت میں اس طرح پھنس کر رہ گئے ہیں کہ وہ براہ راست پروازوں کے ذریعے اب واپس وطن نہیں جا سکیں گے۔

[pullquote]ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل پر نسلی امتیاز اور فلسطینیوں کے تعاقب کا الزام[/pullquote]

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے ساتھ نسلی امتیاز اور ان کے تعاقب کا مرتکب ہونے کا الزام لگایا ہے۔ اس تنظیم نے دو سو تیرہ صفحات پر مشتمل اپنی ایک رپورٹ میں آج منگل کے روز لکھا کہ اسرائیل اپنی سرحدوں کے اندر اور اپنے زیر قبضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے ساتھ جن رویوں کا مرتکب ہو رہا ہے، وہ بین الاقوامی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ نیو یارک میں قائم اس تنظیم کی انسانی حقوق کے کئی دیگر اداروں اور مبصرین کی طرح رائے یہ ہے کہ اسرائیل اپنے فلسطینی شہریوں اور غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے مقامی باشندوں کو منظم انداز میں ان بنیادی حقوق سے محروم کرتا جا رہا ہے، جو یہودی شہریوں کو حاصل ہیں۔

[pullquote]جرمنی میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب تقریباﹰ بیاسی ہزار[/pullquote]

ہسپانوی کوسٹ گارڈز کو کیناری کے مجموعی جزائر کے ایک چھوٹے سے جزیرے کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی ایک ایسی کشتی ملی، جس میں سترہ لاشیں تھیں اور تین مسافر ابھی زندہ تھے۔ مقامی ایمرجنسی سروسز کے ادارے نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ اس کشتی کا پتا قریبی سمندری علاقے میں پرواز کرنے والے ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر کی مدد سے پیر کے روز چلا۔ حکام کا اندازہ ہے کہ یہ تارکین وطن زیریں صحارا کے افریقی ممالک کے ایسے شہری تھے، جنہوں نے اپنا غیر محفوظ سمندری سفر بظاہر کئی روز پہلے شروع کیا تھا اور جو یورپ پہنچنا چاہتے تھے۔ تینوں زندہ افراد کو، جن میں سے ایک خاتون اور دو مرد ہیں، ریسکیو کے بعد علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

[pullquote]ہسپانوی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی میں سترہ لاشیں اور تین زندہ مسافر[/pullquote]

امریکا نے تشویش ظاہر کی ہے کہ ایتھوپیا کے شمالی علاقے تیگرائی میں جاری مسلح تنازعے کے باعث اس افریقی ملک میں بھوک، بدامنی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے مسائل دوبارہ شدید تر ہو سکتے ہیں۔ اس تشویش کا اظہار امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا۔ کئی امدادی تنظیموں کے نمائندوں کے مطابق تیگرائی میں مسلح جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں۔ تاحال ایک ملین سے زائد انسان وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق وہاں تقریباﹰ دو اعشاریہ تین ملین شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدا دکی فوری ضرورت ہے۔

[pullquote]تیگرائی میں تنازعے کے باعث ایتھوپیا میں شدید انسانی بحران کا خطرہ، امریکا[/pullquote]

روس میں بارہ ملین سے زائد شہریوں کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ان میں سے تقریباﹰ آٹھ ملین باشندوں کو کووڈ انیس کے خلاد ویکسین کے دونوں ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ یہ بات روس کی خاتون نائب وزیر اعظم تاتیانا گولیکووا نے آج منگل کے روز بتائی۔ اسی دوران وہاں آج کورونا انفیکشن کے مزید آٹھ ہزار نئے کیسز رجسٹر کیے گئے۔ یہ وائرس اب تک مجموعی طور پر تقریباﹰ چار اعشاریہ آٹھ ملین روسی شہریوں کو متاثر کر چکا ہے۔

[pullquote]تقریباﹰ آٹھ ملین روسی شہریوں کی مکمل ویکسینیشن ہو گئی، نائب وزیر اعظم[/pullquote]

ترکی میں کورونا وائرس کی تیسری وبائی لہر کے پیش نظر صدر رجب طیب ایردوآن نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ پرسوں جمعرات سے سترہ مئی تک عام شہریوں کو صرف اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔ صدر ایردوآن نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ اشیائے خوراک اور ادویات کی دکانوں کے علاوہ باقی تمام تجارتی شعبے بند رہیں گے۔ ہر اتوار کو عام سپر مارکیٹں بھی بند رہیں گی اور لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں طویل فاصلے تک اندرونی سفر بھی محدود کر دیا جائے گا۔ چوراسی ملین کی آبادی والے ترکی میں کل پیر کے روز سینتیس ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رجسٹر کیے گئے تھے۔

[pullquote]ترکی میں کئی ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان[/pullquote]

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو خلیج کی اس بادشاہت کے دورے کی دعوت دی ہے۔ یہ بات دوحہ میں قطر کے امیر کے دفتر کی طرف سے بتائی گئی۔ یہ دعوت دونوں ممالک کے مابین گزشتہ چند برسوں کے دوران انتہائی کشیدہ تعلقات کے بعد بہتر ہوتے ہوئے دوطرفہ روابط کا ثبوت ہے۔ سعودی عرب اور اس کی اتحادی خلیجی عرب ریاستوں نے جون دو ہزار سترہ میں قطر پر انتہا پسند مسلم گروپوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے دوحہ کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کر کے قطر کی زمینی، فضائی اور سمندری ناکہ بندی کر دی تھی۔ یہ بائیکاٹ اس سال جنوری میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کوششوں کے نتیجے میں ختم ہوا تھا۔

[pullquote]سعودی عرب کے شاہ سلمان کی طرف سے قطر کے امیر کو دورے کی دعوت[/pullquote]

میانمار میں کیرن نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے مسلح باغیوں اور ملکی فوج کے مابین خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ جھڑپیں آج منگل کو علی الصبح تھائی لینڈ کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب ملکی فوج کی ایک بڑی چوکی پر ہوئیں۔ ان جھڑپوں کی تھائی لینڈ میں کیرن باغیوں کے سرکردہ نمائندوں نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ کیرن نیشنل یونین کے این یو کے مطابق متاثرہ علاقے مں گزشتہ ہفتوں کے دوران میانمار کی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے چوبیس ہزار سے زائد باشندے بے گھر ہو چکے ہیں۔ میانمار میں یکم فروری کے روز فوج کے طرف سے بغاوت اور اقتدار پر قبضے کے بعد سے ملکی اقلیتوں کے خلاف عسکری طاقت کا استعمال جاری ہے، جس دوران فوج کی طرف سے وقفے وقفے سے فضائی حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔

[pullquote]میانمار میں کیرن باغیوں کی ملکی فوج کے ساتھ خونریز جھڑپیں[/pullquote]

الیکٹرک کاریں بنانے والے امریکی ادارے ٹیسلا کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ منافع ہوا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی اس کمپنی کو اس سال جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی میں جتنی آمدنی ہوئی، اس میں منافع کی مالیت چارسو اڑتیس ملین ڈالر رہی۔ یوں گزشتہ ایک سال کے دوران اس ادارے کی مجموعی آمدنی چوہتر فیصد اضافے کے ساتھ دس اعشاریہ چار بلین ڈالر اور سالانہ منافع چورانوے فیصد اضافے کے ساتھ ایک اعشاریہ آٹھ چار بلین ڈالر سے زیادہ ہو گئے۔ ٹیسلا نے اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران تقریباﹰ ایک لاکھ پچاسی ہزار کاریں فروخت کیں، جن کی سب سے زیادہ طلب چین میں دیکھی گئی۔

[pullquote]الیکٹرک کاریں بنانے والے ادارے ٹیسلا کو گزشتہ سہ ماہی میں ریکارڈ منافع ہوا[/pullquote]

الیکٹرک کاریں بنانے والے امریکی ادارے ٹیسلا کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ منافع ہوا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی اس کمپنی کو اس سال جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی میں جتنی آمدنی ہوئی، اس میں منافع کی مالیت چارسو اڑتیس ملین ڈالر رہی۔ یوں گزشتہ ایک سال کے دوران اس ادارے کی مجموعی آمدنی چوہتر فیصد اضافے کے ساتھ دس اعشاریہ چار بلین ڈالر اور سالانہ منافع چورانوے فیصد اضافے کے ساتھ ایک اعشاریہ آٹھ چار بلین ڈالر سے زیادہ ہو گئے۔ ٹیسلا نے اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران تقریباﹰ ایک لاکھ پچاسی ہزار کاریں فروخت کیں، جن کی سب سے زیادہ طلب چین میں دیکھی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے