تقریباً 70 سال بعد بیٹا اپنی 100 سالہ والدہ سے مل گیا

انٹرنیٹ کے منفی استعمال کے باعث جہاں آئے روز مختلف حادثات اور واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں وہیں انٹرنیٹ بنگلا دیش میں 82 سالہ بیٹے کو اپنی 100 والدہ سے ملوانے کا سبب بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 82 سالہ عبد القدوس 10 سال کی عمر میں اپنے چچا کے ساتھ ان کے گھر رہنے چلے گئے تھے جہاں سے وہ فرار ہوئے اور پھر برسوں کے لیے اپنے خاندان سے جدا ہوگئے۔

کچھ ماہ قبل عبد القدوس کے بچھڑے خاندان کی تلاش کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس پوسٹ کے ذریعے تقریباً 70 برس بعد عبد القدوس کو ان کی والدہ سے ملوادیا گیا۔

عبدالقدوس اپنی والدہ مونگولا نساء اور گاؤں کے نام کے علاوہ اپنے خاندان سے متعلق کچھ نہیں جانتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،مذکورہ شخص کی والدہ اور بہن نے اپنے کھوئے ہوئے بیٹے کو ہاتھوں پر موجود نشانات سے پہنچانا۔

عبد القدوس اس وقت 5 بیٹیوں اور 3 بیٹوں کے والد ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے