سعودی عرب میں نشہ آور مادہ فروخت کرنے کے الزام میں 7 پاکستانی گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں نشہ آور مادہ فروخت کرنے کے الزام میں 7 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی عرب کی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق گرفتار ملزمان سے 20 کلو گرام سے زائد نشہ آور مادہ برآمد ہوا۔

ترجمان محکمہ انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 6 کے پاس اقامہ اور ایک وزٹ ویزا رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو مقدمہ درج کرکے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے