جنوبی وزیرستان؛ درے محسود قبیلے کا گرینڈ جرگہ، 10 جولائی کو مکین میں اہم اجلاس طلب

جنوبی وزیرستان اپر کے ضلعی ہیڈکوارٹر لدھا میں درے محسود قبیلے کا ایک اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں قبائلی مشران، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور آل سیاسی اتحاد کے ممبران نے شرکت کی۔

جرگہ میں شریک رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے گھروں کی جبری خالی کرانے اور مکین، دشکہ، سراروغہ، پاڑتیگے سمیت مختلف علاقوں میں محسود قبیلے کو درپیش بدامنی اور عدم تحفظ کے حالات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جرگہ میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ان حالات پر غور و مشاورت کے لیے 10 جولائی کو صبح 10 بجے مکین میں ایک اور گرینڈ جرگہ طلب کیا جائے گا۔

شرکاء نے لدھا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدامات قبائلی عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

جرگہ کے اختتام پر ایک پرامن احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، جو سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک پہنچی۔ ریلی کے شرکاء نے مختلف نعرے بازی کی اور بدامنی کے خلاف آواز بلند کی۔

جرگہ میں شامل مشران، نوجوان اور سیاسی اتحاد کے نمائندگان نے طے کیا کہ 10 جولائی کو مکین میں ہونے والے جرگے کو کامیاب بنانے کے لیے ایک بھرپور گھر گھر مہم چلائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے