کشمیر، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کاامکان

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی۔

اس کے علاوہ شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، وسطی و جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ کے چند مقامات پر بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت چلاس، سبی، موہنجوداڑو، کوٹ ادو اور جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نشیبی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ اور سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر اُن علاقوں میں جہاں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے