کراچی: جناح اسپتال میں ادویات کا بحران، انجیکشنز ختم ہونے سے کئی آپریشنز رک گئے

کراچی: جناح اسپتال میں لائف سیونگ ادویات کے بحران کے سبب متعدد آپریشنز ملتوی کردیے گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں اینڈو اسکوپی کیلئے درکار انجیکشن اور وٹامن ’کے‘کا اسٹاک ختم ہوگیا حتیٰ کہ اسپتال میں انسولین سرنجز اور کینولا تک دستیاب نہیں۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ اہم انجکشنز ختم ہونے پر متعدد آپریشنز ملتوی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آپریشن ملتوی نہیں ہوئے، ادویات بھی موجود ہیں جب کہ مزیدادویات کی فراہمی نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد ممکن ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے