کراچی: سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا۔
سندھ کابینہ نے لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔
دوسری جانب سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری دے دی جس کے نئے قواعد کے تحت زمیندار سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے ساتھ رجسٹریشن کا پابند ہوگا۔
کابینہ نے چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن اقبال ڈیتھو کے خلاف الزامات کی جانچ کیلئے سب کمیٹی قائم کردی جس میں وزیر قانون، وزیر ایکسائز اور معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق شامل ہیں۔