لاہور: اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، مزدور باپ بیٹا جاں بحق

لاہور :کینال روڈ پر مسلم ٹاؤن کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن جناح انڈر پاس کے قریب اینٹوں سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہو ئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹرالی پر سوار پر 4 مزدور اینٹوں کے نیچے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا تھے۔

ریسکیو ٹیم نے اینٹیں ہٹائیں تو مزدور احمد اور ریاض دم توڑ چکے تھے جب کہ ڈرائیور اسامہ اور مزدور ریحان زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال اور لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے