جہلم میں شدید بارشوں کے باعث پولیس اہلکار محصور، جان بچانے کیلئے ٹریکٹر ٹرالی میں بیٹھ گئے

پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو ٹیموں کو پولیس عملے کو نکالنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جہلم میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے پولیس اہلکار محصور ہو گئے اور جان بچانے کے لیے ٹریکٹر ٹرالی میں بیٹھ گئے۔

سیلاب کے باعث تھانا چوٹالہ کے 6 اہلکار پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کئی گھنٹوں سے محصور ہیں اور جان بچانے کے لیے ٹریکٹر ٹرالی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو ٹیموں کو پولیس عملے کو نکالنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے، پاک فوج کی ٹیمیں بھی پولیس اہلکاروں کو نکالنے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کو ٹیلی فون کر کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سے متعلق آگاہی لی۔

وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ جہلم میں متاثرہ عوام کی مدد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، کیمپس میں رہائش کے علاوہ کھانا، پانی اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب بھر میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا جہلم میں 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، زیادہ خرابی کلاؤڈ برسٹ سے ہوئی، پانی اترنے پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، ڈیموں کی نگرانی اور پشتے محفوظ بنانے کا کام بھی جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے