وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حالیہ بارشوں میں ملک بھر میں خاص طور پر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات ہوئے، وفاقی حکومت دُکھ کی اس گھڑی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت اور عوام کیساتھ ہے۔

وزیراعظم نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کےلیے گلگت بلتستان کا جلد دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نےکہاکہ نقصانات کے ہر ممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائےگا۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مل کر ہونے والےنقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔

انہوں نےکہا کہ محکمہ موسمیات کے پیشگی اطلاع کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اور فعال بنایا جائے اور ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی و مرمت پر مقامی اور متعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اجلاس کےد وران حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں مون سون کی وجہ سے اب تک 295 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 1600 سے زائد گھر تباہ اور 376 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تربیلا، چشمہ، تونسہ اور کالا باغ میں نچلے درجے کا جبکہ دریائے چناب کے ہیڈ مرالہ اور گڈو کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہو سکتا ہے اور اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے