افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بناء پر ملتوی

اسلام آباد: افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستانی و افغان سفارتی حکام نے وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ تکنیکی بنیاد پر مؤخر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ نے آج پاکستان کے سہ روزہ دورہ پر اسلام آباد آنا تھا، ملا امیر متقی نے یہ دورہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پرکرنا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیرخارجہ کے دورے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے