بلوچستان کے مسائل کا واحد حل سنجیدہ مذاکرات اور شفاف انتخابات ہیں: حافظ منیر حسین احمد

کوئٹہ ؛ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ منیر حسین احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا پائیدار حل صرف اسی وقت ممکن ہے جب صوبے کے اصل عوامی نمائندوں اور قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لے کر سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کیے جائیں۔

جمعہ کے روز جامعہ مطلع العلوم میں وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ بولان سمیت مختلف علاقوں میں راستوں اور موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش مسائل حل نہیں کرتی بلکہ عوامی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کرتی ہے۔ ان کے مطابق، اگر وفاقی حکومت اور مقتدر قوتیں واقعی بلوچستان کے مسائل کے حل میں مخلص ہیں تو انہیں اب عملی سنجیدگی اور بصیرت کا ثبوت دینا ہوگا۔

حافظ منیر حسین احمد نے کہا کہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں تو عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور امن و امان کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے ماضی کے انتخابی عمل کو “بدترین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومتوں سے مسائل کے حل کی امید رکھنا نادانی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ وقت آ گیا ہے کہ ریاستی ادارے، سیاسی قوتیں اور قبائلی رہنما ایک میز پر بیٹھ کر بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے لیے مستقل اور قابلِ عمل روڈ میپ تیار کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے