جنوبی وزیرستان؛ کانیگرم جرگہ وفد کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات

جنوبی وزیرستان؛ کانیگرم جرگہ وفد کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، تحصیل کی فعالی، ہسپتال و کالج ایکٹیویشن اور کانیگرم کو تاریخی حیثیت دینے پر تبادلہ خیال.

عارف زمان برکی کی قیادت میں کانیگرم کے جرگہ وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے وزیر اعلیٰ کو کانیگرم کو تحصیل کا درجہ دینے پر شکریہ ادا کیا، اور انہیں قبائلی روایات کے مطابق روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔

ملاقات کے دوران جرگہ وفد نے متعدد عوامی مطالبات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے جن میں تحصیل، ہسپتال اور کالج کی جلد از جلد فعالیت شامل ہے۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ کانیگرم صرف ایک علاقہ نہیں بلکہ پیر بابا روشان کا تاریخی شہر ہے، جس کی ہزاروں سال پرانی ثقافتی و روحانی تاریخ ہے۔ وفد نے درخواست کی کہ کانیگرم کو باضابطہ طور پر تاریخی حیثیت دی جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور نے جرگہ وفد کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا اور مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانیگرم کو تاریخی حیثیت دی جائے گی، اور نئی تحصیل کو جلد فنگشنل کیا جائے گا تاکہ عوامی سہولیات تک رسائی آسان ہو۔

انہوں نے جرگہ وفد کو مزید بتایا کہ آپر وزیرستان میں 100 کلومیٹر کی اوپن روڈ اسکیم اور اپنوشی (پینے کے صاف پانی) کے متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے، اور ان میں کانیگرم کے لیے بھی پروپوزلز شامل کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے برکی ویلفیئر تنظیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت بچوں اور علاقے کے بہتر مفاد میں تنظیم سے مکمل تعاون کرے گی۔

ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں وزیر اعلیٰ نے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مکمل حکومتی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے