کراچی: اسٹیل مل سے سامان چوری کرنے میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ضلع ملیرپولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے سامان چوری کرنے میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ چاروں ملزمان پولیس اہلکار اور شاہین فورس میں تعینات تھے، جن کے قبضے سے 55 کلو سے زائد تانبہ برآمد کیا گیا ہے۔