لاہور میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں فیملی نے 16 اگست کی رات کو ریسٹورینٹ سے کھانا کھایا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد 6 سالہ تحریم اور 4 سال کی ارحا کی طبعیت خراب ہونا شروع ہوگئی اور بدقسمتی سے زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے دونوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فوڈ اتھارٹی نے فوڈ پوائنٹ کو سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ہوٹل مالک اور کچن اسٹاف کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے