83 سالہ مصری خاتون نے پی ایچ ڈی کر کے نئی مثال قائم کر دی

ایک مشہور کہاوت ہے کہ علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، اب اس کہاوت کو مصر کی خاتون 83 سالہ اَمل اسماعیل عبدو نے سچ ثابت کر دکھایا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اَمل اسماعیل عبدو نے سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 جولائی کو معمر مصری خاتون کو منصورہ یونیورسٹی کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی آف آرٹس کی جانب سے ان کے تحقیقی مقالے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔

اَمل اسماعیل عبدو نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا 83 سال سے زیادہ عمر ہونے کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا ہر اس شخص کے لیے ایک پیغام ہے جو سمجھتا ہے کہ عمر خوابوں کے حصول میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہے، جب تک انسان سوچنے اور کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے، اللّٰہ پر امید ہی آگے بڑھنے کا واحد طریقہ ہے، اگر ارادہ مضبوط ہو اور اپنے آپ پر بھروسہ ہو تو انسان جو بھی چاہے حاصل کر سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے