بلوچستان: ضلع کچھی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 بچے جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کچھی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں شبیر احمد نامی شخص نے مبینہ طور فائرنگ کرکے اپنی بیوی نسرین 5 سالہ بیٹے ضمیر ، 3 ماہ کی دو جڑواں بیٹیوں نفیسہ اور علیزہ کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے