جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی خطرناک وارننگ جاری

جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کا طاقت ور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں جاپانی محکمۂ موسمیات نے 1 میٹر تک بلند سونامی لہروں کی وارننگ جاری کر دی۔

جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کے گرنے، متعدد افراد کے زخمی ہونے اور بعض علاقوں میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت جاپان کے شنڈو اسکیل پر اب تک کی ممکنہ طور پر بلند ترین ریڈنگز میں شمار کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ ادارے صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے