کراچی: سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں کھلے نالے میں گر کر لاپتہ ہونے والے 4 سالہ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا 17 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جبکہ بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق نور اسلام مسجد کے قریب 4 سالہ شاویز سائیکل چلاتے ہوئے اچانک کھلے نالے میں جا گرا۔ موقع پر موجود 17 سالہ گلاب نے بچے کو بچانے کے لیے نالے میں چھلانگ لگائی، تاہم وہ خود بھی ڈوب گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش نالے سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی، جبکہ لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ گل بیگ پنجیرو کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 سندھ نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم، غوطہ خوروں اور ایمبولینس پر مشتمل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔